Skip to main content

وَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَاۤءِ وَمَا كُـنَّا مُنْزِلِيْنَ

And not
وَمَآ
اور نہیں
We sent down
أَنزَلْنَا
نازل کیا ہم
upon
عَلَىٰ
پر
his people after him
قَوْمِهِۦ مِنۢ
اس کی قوم
after him
بَعْدِهِۦ
اس کے بعد
any
مِن
کوئی
host
جُندٍ
لشکر
from
مِّنَ
سے
the heaven
ٱلسَّمَآءِ
آسمان
and not
وَمَا
اور نہ
were We
كُنَّا
تھے ہم
(to) send down
مُنزِلِينَ
نازل کرنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی

English Sahih:

And We did not send down upon his people after him any soldiers from the heaven, nor would We have done so.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا اور نہ ہمیں وہاں کوئی لشکر اتارنا تھا،

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد کوئی فوج آسمان سے نہ اتاری اور نہ ہم اتارنے والے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا (١) اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں (٢)۔

۲۸۔١ یعنی حبیب نجار کے قتل کے بعد ہم نے ان کی ہلاکت کے لئے آسمان سے فرشتوں کا کوئی لشکر نہیں اتارا۔ یہ اس قوم کی حقیر شان کی طرف اشارہ ہے۔
٢٨۔٢ یعنی جس قوم کی ہلاکت کسی دوسرے طریقے سے لکھی جاتی ہے وہاں ہم فرشتے نازل بھی نہیں کرتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس کے بعد ہم نے اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارا، اور نہ اس طرح ہم اتارا کرتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے اس (کی شہادت) کے بعد نہ تو اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر اتارا اور نہ ہی ہم کو (اتنی سی بات کیلئے لشکر) اتارنے کی ضرورت تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے اس کی قوم پر اس کے بعد نہ آسمان سے کوئی لشکر بھیجا ہے اور نہ ہم لشکر بھیجنے والے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے (فرشتوں کا) کوئی لشکر نہیں اتارا اور نہ ہی ہم (ان کی ہلاکت کے لئے فرشتوں کو) اتارنے والے تھے،