Skip to main content

قُلْ يُحْيِيْهَا الَّذِىْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ ۗ وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيْمُ ۙ

Say
قُلْ
کہہ دیجئے
"He will give them life
يُحْيِيهَا
زندہ کرے گا ان کو
Who
ٱلَّذِىٓ
وہی
produced them
أَنشَأَهَآ
جس نے پیدا کیا ان کو
(the) first
أَوَّلَ
پہلی
time;
مَرَّةٍۖ
بار
and He
وَهُوَ
اور وہ
(is) of every
بِكُلِّ
ساتھ ہر
creation
خَلْقٍ
تخلیق کے/ پیدائش کے
All-Knower"
عَلِيمٌ
جاننے والا ہے/ خوب علم رکھنے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے

English Sahih:

Say, "He will give them life who produced them the first time; and He is, of all creation, Knowing."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا، اور اسے ہر پیدائش کا علم ہے

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دوانہیں وہی زندہ کرے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ سب کچھ بنانا جانتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے اول مرتبہ پیدا کیا ہے (١) جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے والا ہے۔

٧٩۔١ یعنی جو اللہ تعالٰی انسان کو ایک حقیر نطفے سے پیدا کرتا ہے، وہ دوبارہ اس کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟ اسکی قدرت احیائے موتی کا ایک واقعہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے مرتے وقت وصیت کی کہ مرنے کے بعد اسے جلا کر اس کی آدھی راکھ سمندر میں اور آدھی راکھ تیز ہوا والے دن خشکی میں اڑا دی جائے۔ اللہ تعالٰی نے ساری راکھ جمع کرکے اسے زندہ فرمایا اور اس سے پوچھا تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا تیرے خوف سے۔ چنانچہ اللہ نے اسے معاف فرما دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ جواب دیجئے! کہ انہیں وه زنده کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ(ص) کہہ دیجئے! انہیں وہی (خدا دوبارہ) زندہ کرے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا وہ ہر مخلوق کو خوب جانتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

آپ کہہ دیجئے کہ جس نے پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے وہی زندہ بھی کرے گا اور وہ ہر مخلوق کا بہتر جاننے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: انہیں وہی زندہ فرمائے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا، اور وہ ہر مخلوق کو خوب جاننے والا ہے،