Skip to main content

اَٮِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِيْدُوْنَۗ

Is it falsehood -
أَئِفْكًا
کیا گھڑے ہوئے
gods
ءَالِهَةً
معبودوں کو
other than
دُونَ
سوا
Allah -
ٱللَّهِ
اللہ کے
(that) you desire?
تُرِيدُونَ
تم چاہتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

English Sahih:

Is it falsehood [as] gods other than Allah you desire?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،

احمد علی Ahmed Ali

کیا تم جھوٹے معبودوں کو الله کے سوا چاہتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ (١)

٨٦۔١ یعنی اپنی طرف سے گھڑ کے کہ یہ معبود ہیں، تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو، درآں حالیکہ یہ پتھر اور مورتیاں ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا تم اللہ کو چھوڑ کر جھوٹے گھڑے ہوئے خداؤں کو چاہتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا خدا کو چھوڑ کر ان خود ساختہ خداؤں کے طلب گار بن گئے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا تم بہتان باندھ کر اﷲ کے سوا (جھوٹے) معبودوں کا ارادہ کرتے ہو؟،