وَاُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوں
English Sahih:
And I have been commanded to be the first [among you] of the Muslims."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور مجھے حکم ہے کہ میں سب سے پہلے گردن رکھوں
احمد علی Ahmed Ali
اور مجھے یہ بھی حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلا فرمانبردار بنوں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا فرماں بردار بن جاؤں (١)
١٢۔١ پہلا اس معنی میں کہ آبائی دین کی مخالفت کرکے توحید کی دعوت سب سے پہلے آپ ہی نے پیش کی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ میں سب سے اول مسلمان بنوں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا فرماں بردار بن جاؤں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب مسلمانوں سے پہلے مسلمان ہوں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا اطاعت گزار بن جاؤں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور مجھے یہ (بھی) حکم دیا گیا تھا کہ میں (اُس کی مخلوقات میں) سب سے پہلا مسلمان بنوں،