Skip to main content

الَّذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ ۗ اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيْنَ هَدٰٮهُمُ اللّٰهُ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ

Those who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
they listen (to)
يَسْتَمِعُونَ
جو سنتے ہیں
the Word
ٱلْقَوْلَ
بات کو
then follow
فَيَتَّبِعُونَ
پھر پیروی کرتے ہیں
the best thereof
أَحْسَنَهُۥٓۚ
اس کے اچھے حصے کی/ اس کے بہترین حصے کی
those
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی
(are) they whom
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ ہیں
Allah has guided them
هَدَىٰهُمُ
جو کو ہدایت دی
Allah has guided them
ٱللَّهُۖ
اللہ نے
and those
وَأُو۟لَٰٓئِكَ
اور یہی لوگ
are [they]
هُمْ
وہ جو
the men of understanding
أُو۟لُوا۟
والے ہیں
the men of understanding
ٱلْأَلْبَٰبِ
عقل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں

English Sahih:

Who listen to speech and follow the best of it. Those are the ones Allah has guided, and those are people of understanding.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جو کان لگا کر بات سنیں پھر اس کے بہتر پر چلیں یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہیں

احمد علی Ahmed Ali

جو توجہ سے بات کو سنتے ہیں پھر اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں یہی ہیں جنہیں الله نے ہدایت کی ہے اور یہی عقل والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں۔ پھر جو بہترین بات ہو (١) اس پر عمل کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے ہدایت کی اور یہی عقلمند بھی ہیں (٢)

١٨۔١ اَحسَنُ سے مراد محکم اور پختہ بات، یا سب سے اچھی بات، یا عقوبیت کے مقابلے میں درگزر اختیار کرتے ہیں۔
١٨۔٢ کیونکہ انہوں نے اپنی عقل سے فائدہ اٹھایا ہے، جب کہ دوسروں نے اپنی عقلوں سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو بات کو کان لگا کر سنتے ہیں۔ پھر جو بہترین بات ہو اس کی اتباع کرتے ہیں۔ یہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی ہے اور یہی عقلمند بھی ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو (ہر کہنے والے کی) بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس میں سے بہترین بات کی پیروی کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کو اللہ ہدایت دیتا ہے اور یہی صاحبانِ عقل ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جو باتوں کو سنتے ہیں اور جو بات اچھی ہوتی ہے اس کا اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں خدا نے ہدایت دی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو صاحبانِ عقل ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو لوگ بات کو غور سے سنتے ہیں، پھر اس کے بہتر پہلو کی اتباع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت فرمائی ہے اور یہی لوگ عقل مند ہیں،