Skip to main content

اُنْظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْـكَذِبَۗ وَكَفٰى بِهٖۤ اِثْمًا مُّبِيْنًا

See
ٱنظُرْ
دیکھیے
how
كَيْفَ
کس طرح
they invent
يَفْتَرُونَ
وہ گھڑتے ہیں
about
عَلَى
پر
Allah
ٱللَّهِ
اللہ
[the] lie
ٱلْكَذِبَۖ
جھوٹ
and sufficient
وَكَفَىٰ
اور کافی ہے
is it -
بِهِۦٓ
ساتھ اس کے
(as) a sin
إِثْمًا
گناہ
manifest
مُّبِينًا
کھلم کھلا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دیکھو تو سہی، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہ گا ر ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے

English Sahih:

Look how they invent about Allah untruth, and sufficient is that as a manifest sin.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دیکھو تو سہی، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہ گا ر ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

دیکھو کیسا اللہ پر جھوٹ باندھا رہے ہیں اور یہ کافی ہے صریح گناہ،

احمد علی Ahmed Ali

دیکھو یہ لوگ الله پر کیسا جھوٹ باندھتے ہیں یہی ایک صریح گنا ہ کافی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

دیکھو یہ لوگ اللہ تعالٰی پر کس طرح جھوٹ باندھتے ہیں (١) اور یہ (حرکت) گناہ ہونے کے لئے کافی ہے (٢)

٥٠۔١ یعنی مذکورہ دعوائے تزکیہ کرکے۔
٥٠۔٢ یعنی ان کی یہ حرکت اپنی پاکیزگی کا ادعا ان کے جھوٹ افزا کے لئے کافی ہے۔ قرآن کریم کی اس آیت اور اس کے شان نزول کی روایات سے معلوم ہوا کہ ایک دوسرے کی مدح و توصیف بالخصوص تزکیہ نفوس کا دعویٰ کرنا صحیح اور جائز نہیں۔ اسی بات کو قرآن کریم کے دوسرے مقام پر اسی طرح فرمایا، (فَلَا تُزَكُّوْٓا اَنْفُسَكُمْ ۭ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى) 53۔ النجم;32) اپنے نفسوں کی پاکیزگی اور ستائش مت کرو اللہ تعالٰی ہی جانتا ہے تم میں متقی کون ہے؟حدیث میں ہے حضرت مقداد رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم تعریف کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈال دیں "ان نحثو فی وجوہ المداحین التراب (صحیح مسلم، کتاب الزھد) ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو ایک دوسرے آدمی کی تعریف کرتے ہوئے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ویحک قطیت عنق صاحبک) افسوس ہے تجھ پر تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی پھر فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو کسی کی لا محالہ تعریف کرنی ہے تو اس طرح کہا کرے، میں اسے اس طرح گمان کرتا ہوں۔ اللہ پر کسی کا تزکیہ بیان نہ کرے (صحیح بخاری)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دیکھو یہ خدا پر کیسا جھوٹ (طوفان) باندھتے ہیں اور یہی گناہ صریح کافی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

دیکھو یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر کس طرح جھوٹ باندھتے ہیں اور یہ (حرکت) صریح گناه ہونے کے لئے کافی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

دیکھو کہ یہ کس طرح خدا پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں۔ اور ان کے گنہگار ہونے کے لیے یہی کھلا ہوا گناہ کافی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

دیکھو تو انہوں نے کس طرح خدا پر کھّلم کّھلا الزام لگایا ہے اور یہی ان کے کھّلم کّھلا گناہ کے لئے کافی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

آپ دیکھئے وہ اللہ پر کیسے جھوٹا بہتان باندھتے ہیں، اور (ان کے عذاب کے لئے) یہی کھلا گناہ کافی ہے،