Skip to main content

اَمْ يَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ فَقَدْ اٰتَيْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِيْمَ الْـكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَاٰتَيْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِيْمًا

Or
أَمْ
یا وہ
are they jealous
يَحْسُدُونَ
حسد کرتے ہیں
(of) the people
ٱلنَّاسَ
لوگوں سے
for
عَلَىٰ
اوپر
what
مَآ
اس کے جو
gave them
ءَاتَىٰهُمُ
دیا انکو
Allah
ٱللَّهُ
اللہ نے
from
مِن
میں سے
His Bounty?
فَضْلِهِۦۖ
اپنے فضل
But surely
فَقَدْ
تو تحقیق
We gave
ءَاتَيْنَآ
دی ہم نے
(the) family
ءَالَ
آل
(of) Ibrahim
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کو
the Book
ٱلْكِتَٰبَ
کتاب
and [the] wisdom
وَٱلْحِكْمَةَ
اور حکمت
and [We] gave them
وَءَاتَيْنَٰهُم
اور دی ہم نے
a kingdom
مُّلْكًا
بادشاہت
great
عَظِيمًا
بڑی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر کیا یہ دوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ اگر یہ بات ہے تو انہیں معلوم ہو کہ ہم نے تو ابراہیمؑ کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ملک عظیم بخش دیا

English Sahih:

Or do they envy people for what Allah has given them of His bounty? But We had already given the family of Abraham the Scripture and wisdom and conferred upon them a great kingdom.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر کیا یہ دوسروں سے اس لیے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے انہیں اپنے فضل سے نواز دیا؟ اگر یہ بات ہے تو انہیں معلوم ہو کہ ہم نے تو ابراہیمؑ کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ملک عظیم بخش دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا

احمد علی Ahmed Ali

یا لوگو ں پر حسد کرتے ہیں جو الله نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے ہم نے تو ابراھیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت ادا کی ہے اور ان کوہم نے بڑی بادشاہی دی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے (١) پس ہم نے تو آل ابراہیم کو کتاب اور حکمت بھی دی ہے اور بڑی سلطنت بھی عطا فرمائی۔

٥٤۔١ ام یا بل کے معنی میں بھی ہو سکتا ہے۔ یعنی بلکہ یہ اس بات پر حسد کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل کو چھوڑ کر دوسروں میں نبی (یعنی آخری نبی) کیوں بنایا؟ نبوت اللہ کا سب سے بڑا فضل ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا جو خدا نے لوگوں کو اپنے فضل سے دے رکھا ہے اس کا حسد کرتے ہیں تو ہم نے خاندان ابراہیم ؑ کو کتاب اور دانائی عطا فرمائی تھی اور سلطنت عظیم بھی بخشی تھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں دیا ہے، پس ہم نے تو آل ابراہیم کو کتاب اور حکمت بھی دی ہے اور بڑی سلطنت بھی عطا فرمائی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا پھر وہ لوگوں پر اس لئے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے نوازا ہے۔ (اگر یہ بات ہے) تو ہم نے آلِ ابراہیم (ع) کو کتاب و حکمت عطا کی ہے اور ان کو بہت بڑی سلطنت عطا کی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا وہ ان لوگوں سے حسد کرتے ہیں جنہیں خدا نے اپنے فضل و کرم سے بہت کچھ عطا کیا ہے تو پھر ہم نے آلِ ابراہیم علیھ السّلامکو کتاب و حکمت اور ملک عظیم سب کچھ عطا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا یہ (یہود) لوگوں (سے ان نعمتوں) پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہیں، سو واقعی ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کے خاندان کو کتاب اور حکمت عطا کی اور ہم نے انہیں بڑی سلطنت بخشی،