Skip to main content

وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الَّذِيْنَ صَبَرُوْاۚ وَمَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا ذُوْ حَظٍّ عَظِيْمٍ

And not
وَمَا
اور نہیں
it is granted
يُلَقَّىٰهَآ
ڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کرپاتے اس کو
except
إِلَّا
مگر
(to) those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں پر۔ وہ لوگ
(are) patient
صَبَرُوا۟
جنہوں نے صبر کیا
and not
وَمَا
اور نہیں
it is granted
يُلَقَّىٰهَآ
ڈالا جاتا اس کو۔ حاصل کر پاتے اس کو
except
إِلَّا
مگر
(to the) owner
ذُو
والوں پر
(of) fortune
حَظٍّ
قسمت (والوں پر)۔ قسمت (والے)
great
عَظِيمٍ
بڑی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں

English Sahih:

But none is granted it except those who are patient, and none is granted it except one having a great portion [of good].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صابروں کو، اور اسے نہیں پاتا مگر بڑے نصیب والا،

احمد علی Ahmed Ali

اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر انہیں جو صابر ہوتے ہیں اور یہ بات نہیں دی جاتی مگر اس کو جو بڑا بخت والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور یہ بات انہیں نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں (١) اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا (٢)

٣٥۔١ یعنی برائی کو بھلائی کے ساتھ ٹالنے کی خوبی اگرچہ نہایت مفید اور بڑی ثمر آور ہے لیکن اس پر عمل وہی کر سکیں گے جو صابر ہونگے۔ غصے کو پی جانے والے اور ناپسندیدہ باتوں کو برداشت کرنے والے۔
٣٥۔٢ حظ عظیم (بڑا نصیبہ) سے مراد جنت ہے۔ یعنی مذکورہ خوبیاں اس کو حاصل ہوتی ہیں جو بڑے نصیبے والا ہوتا ہے، یعنی جنتی جس کے لئے جنت میں جانا لکھ دیا گیا ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہ صفت انہی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرتے ہیں اور یہ طریقۂ کار انہی کو سکھایا جاتا ہے جو بڑے نصیب والے ہوتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ صلاحیت ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور یہ بات ان ہی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑی قسمت والے ہوتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ (خوبی) صرف اُنہی لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو صبر کرتے ہیں، اور یہ (توفیق) صرف اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بڑے نصیب والا ہوتا ہے،