اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ آپ (پہلے) زمین کو خشک (اور بے قدر) دیکھتے ہیں پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ سرسبز و شاداب ہو جاتی ہے اور نمو پانے لگتی ہے، بے شک وہ ذات جس نے اس (مردہ زمین) کو زندہ کیا ہے یقیناً وہی (روزِ قیامت) مُردوں کو زندہ فرمانے والا ہے۔ بے شک وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے،
English Sahih:
And of His signs is that you see the earth stilled, but when We send down upon it rain, it quivers and grows. Indeed, He who has given it life is the Giver of Life to the dead. Indeed, He is over all things competent.
1 Abul A'ala Maududi
اور اللہ کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تم دیکھتے ہو زمین سونی پڑی ہوئی ہے، پھر جونہی کہ ہم نے اس پر پانی برسایا، یکایک وہ پھبک اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے یقیناً جو خدا اس مری ہوئی زمین کو جلا اٹھاتا ہے وہ مُردوں کو بھی زندگی بخشنے والا ہے یقیناً وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بے قدر پڑی پھر جب ہم نے اس پر پانی اتارا تر و تازہ ہوئی اور بڑھ چلی، بیشک جس نے اسے جِلایا ضرور مردے جِلائے گا، بیشک وہ سب کچھ کرسکتا ہے،
3 Ahmed Ali
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تو زمین کو دبی ہوئی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو ابھرتی ہے اور پھولتی ہے بے شک جس نے اسےزندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرے گا بے شک وہی ہر چیز پر قادر ہے
4 Ahsanul Bayan
اور اس اللہ کی نشانیوں میں سے (یہ بھی) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے (١) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہی ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے (٢) جس نے اسے زندہ کیا وہی یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے (٣)
٣٩۔ ١ خَاشِعَۃً کا مطلب، خشک اور قحط زدہ یعنی مردہ۔ ٣٩۔٢ یعنی انوارع و اقسام کے خوش ذائقہ پھل اور غلے پیدا کرتی ہے۔ ٣٩۔٣ مردہ زمین کو بارش کے ذریعے سے اس طرح زندہ کر دینا اور روئیدگی کے قابل بنا دینا، اس بات کی دلیل ہے کہ وہ مردوں کو بھی یقینا زندہ کر دے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے
6 Muhammad Junagarhi
اس اللہ کی نشانیوں میں سے (یہ بھی) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وه تر وتازه ہوکر ابھرنے لگتی ہے جس نے اسے زنده کیا وہی یقینی طور پر مُردوں کو بھی زنده کرنے واﻻ ہے، بیشک وه ہر (ہر) چیز پر قادر ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ زمین جمود اور افسردگی کی حالت میں پڑی ہے اور جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو جنبش میں آتی ہے (ابھرتی ہے) اور اس میں بالیدگی آجاتی ہے (پھول جاتی ہے) بیشک جس نے اسے زندہ کیا ہے وہی مُردوں کو زندہ کرنے والا ہے بلاشبہ وہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھنے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو صاف اور مفِدہ دیکھ رہے ہو اور پھر جب ہم نے پانی برسا دیا تو زمین لہلہانے لگی اور اس میں نشوونما پیدا ہوگئی بیشک جس نے زمین کو زندہ کیا ہے وہی مفِدوں کا زندہ کرنے والا بھی ہے اور یقینا وہ ہر شے پر قادر ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے بیشک وہ ہر چیز پر قادر ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمِنْ آيَاتِهِ ﴾ اور اس کی نشانیوں میں سے جو اس کے کمال قدرت ملکیت و تدبیر کائنات اور وحدانیت میں متفروہونے پر دلالت کرتی ہیں ایک نشانی یہ ہے﴿ أَنَّكَ تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً﴾کہ بے شک تو زمین کو دبی ہوئی دیکھتا ہے یعنی اس کے اندر کوئی نباتات نہیں ہوتی﴿فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ﴾ ” پس جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں۔“ یعنی بارش برساتے ہیں ﴿اهْتَزَّتْ﴾’’تو وہ شاداب ہوجاتی ہے“ یعنی نباتات کے ساتھ لہلہا اٹھتی ہے۔﴿وَرَبَتْ﴾ ” اور ابھرنے لگتی ہے‘‘ یعنی وہ ہر قسم کی خوش منظر نباتات اگاتی ہے جس سے تمام بندوں اور زمین کی زندگی ہوتی ہے ۔﴿ إِنَّ الَّذِي أَحْيَاهَا﴾بے شک جس نے اس (زمین) کو زندہ کیا جس نے اس کے مر جانے اور بنجر ہوجانے کے بعد اس کو زندہ کیا ﴿لَمُحْيِي الْمَوْتَىٰ﴾وہ قبروں سے مردوں کو بھی قیامت کے روز زندہ کرے گا۔ ﴿إِنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾’’بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ جس طرح اس کی قدرت زمین کے مردہ اور بنجر ہوجانے کے بعد اس کو زندہ کرنے سے عاجز نہیں اسی طرح وہ مردوں کو زندہ کرنے میں بھی بے بس نہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss ki nishaniyon mein say yeh bhi hai kay tum zameen ko dekhtay ho kay woh murjhai parri hai . phir junhi hum ney uss per paani utaara , woh harkat mein aagae , aur uss mein barhotry peda hogaee . haqeeqat yeh hai kay jiss ney uss zameen ko zinda kiya , wohi murdon ko bhi zinda kernay wala hai . yaqeenan woh her cheez per qadir hai .