Skip to main content

وَقَالُوْا يٰۤاَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَۚ اِنَّنَا لَمُهْتَدُوْنَ

And they said
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
"O
يَٰٓأَيُّهَ
اے
[the] magician!
ٱلسَّاحِرُ
جادوگر
Invoke
ٱدْعُ
دعا کرو
for us
لَنَا
ہمارے لیے
your Lord
رَبَّكَ
اپنے رب سے
by what
بِمَا
بوجہ اس کے
He has made covenant
عَهِدَ
جو اس نے عہد کیا
with you
عِندَكَ
تیرے پاس
Indeed we
إِنَّنَا
بیشک ہم
(will) surely be guided"
لَمُهْتَدُونَ
البتہ ہدایت یافتہ ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہر عذاب کے موقع پر وہ کہتے، اے ساحر، اپنے رب کی طرف سے جو منصب تجھے حاصل ہے اُس کی بنا پر ہمارے لیے اُس سے دعا کر، ہم ضرور راہ راست پر آ جائیں گے

English Sahih:

And they said [to Moses], "O magician, invoke for us your Lord by what He has promised you. Indeed, we will be guided."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہر عذاب کے موقع پر وہ کہتے، اے ساحر، اپنے رب کی طرف سے جو منصب تجھے حاصل ہے اُس کی بنا پر ہمارے لیے اُس سے دعا کر، ہم ضرور راہ راست پر آ جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بولے کہ اے جادوگر ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر کہ اس عہد کے سبب جو اس کا تیرے پاس ہے بیشک ہم ہدایت پر آئیں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور انہوں نے کہا اے جادوگر اپنے رب سے ہمارے لیے اس عہد سے جو تجھ سے اس نے کیا ہے دعا کر ہم ضرور راہ پر آجائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور انہوں نے کہا اے جادو گر! ہمارے لئے اپنے رب سے (١) اس کی دعا کر جس کا اس نے تجھ سے وعدہ کر رکھا ہے (٢) یقین مان کہ ہم راہ پر لگ جائیں گے (٣)۔

٤٩۔١ 'اپنے رب سے ' کے الفاظ اپنی مشرکانہ ذہنیت کی وجہ سے کہے کیونکہ مشرکوں میں مختلف رب اور اللہ ہوتے تھے، موسیٰ علیہ السلام اپنے رب سے یہ کام کروا لو!
٤٩۔٢ یعنی ہمارے ایمان لانے پر عذاب ٹالنے کا وعدہ۔
٤٩۔٣ اگر عذاب ٹل گیا تو ہم تجھے اللہ کا سچا رسول مان لیں گے اور تیرے ہی رب کی عبادت کریں گے لیکن ہر دفعہ وہ اپنا یہ عہد توڑ دیتے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے اور سورہ اعراف میں بھی گزرا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور انہوں نے کہا اے جادوگر! ہمارے لیے اپنے رب سے اس کی دعا کر جس کا اس نے تجھ سے وعده کر رکھا ہے، یقین مان کہ ہم راه پر لگ جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انہوں نے کہا کہ اے جادوگر! اپنے پروردگار سے ہمارے لئے دعا کرو۔ہم ضرور ہدایت پا جائیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ان لوگوں نے کہا کہ اے جادوگر (موسٰی) اپنے رب سے ہمارے بارے میں اس بات کی دعا کر جس بات کا تجھ سے وعدہ کیا گیا ہے تو ہم یقینا راستہ پر آجائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ کہنے لگے: اے جادوگر! تو اپنے رب سے ہمارے لئے اُس عہد کے مطابق دعا کر جو اُس نے تجھ سے کر رکھا ہے (تو) بیشک ہم ہدایت یافتہ ہو جائیں گے،