سارے دوست و احباب اُس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پرہیزگاروں کے (انہی کی دوستی اور ولایت کام آئے گی)،
English Sahih:
Close friends, that Day, will be enemies to each other, except for the righteous
1 Abul A'ala Maududi
وہ دن جب آئے گا تو متقین کو چھوڑ کر باقی سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے
2 Ahmed Raza Khan
گہرے دوست اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگر پرہیزگار
3 Ahmed Ali
اس دن دوست بھی آپس میں دشمن ہو جائیں گے مگر پرہیز گار لوگ
4 Ahsanul Bayan
اس دن دوست بھی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے سوائے پرہزگاروں کے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار (کہ باہم دوست ہی رہیں گے)
6 Muhammad Junagarhi
اس دن (گہرے) دوست بھی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے سوائے پرہیزگاروں کے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن سب دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے پرہیزگاروں کے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آج کے دن صاحبانِ تقویٰ کے علاوہ تمام دوست ایک دوسرے کے دشمن ہوجائیں گے
9 Tafsir Jalalayn
(جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے مگر پرہیزگار
10 Tafsir as-Saadi
﴿الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ﴾ یعنی کفر، تکذیب اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر ایک دوسرے کے ساتھ دوستی رکھنے والے قیامت کے دن ﴿ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ﴾ ” ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔“ کیونکہ دنیا میں ان کی دوستی اور محبت غیر اللہ کی خاطر تھی تو قیامت کے دن یہ دوستی، دشمنی میں بدل جائے گی۔ ﴿إِلَّا الْمُتَّقِينَ﴾ سوائے ان لوگوں کی دوستی کے جو شرک اور معاصی سے بچتے رہے۔ پس ان کی محبت دائمی اور متصل ہوگی کیونکہ جس ہستی کی خاطر انہوں نے محبت کی اس کو دوام ہے جنت میں ان کا دوام اور خلو وجود جنت کی نعمتوں کے دوام، ان میں اضافے اور عدم انقطاع کو متضمن ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
uss din tamam dost aik doosray kay dushman hon gay , siwaye muttaqi logon kay ,