سو تم ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر کے) لے آؤ، اگر تم سچے ہو،
English Sahih:
Then bring [back] our forefathers, if you should be truthful."
1 Abul A'ala Maududi
اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو"
2 Ahmed Raza Khan
تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو
3 Ahmed Ali
پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو
4 Ahsanul Bayan
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ (١)
٣٦۔١ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو کافروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ اگر تمہارا یہ عقیدہ واضح اور صحیح ہے کہ دوبارہ زندہ ہونا ہے تو ہمارے باپ دادوں کو زندہ کرکے دکھا دو یہ ان کی کٹ حجتی تھی کیونکہ دوبارہ زندہ کرنے کا عقیدہ قیامت سے متعلق ہے نہ کہ قیامت سے پہلے ہی دنیا میں زندہ ہو جانا یا کر دینا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
6 Muhammad Junagarhi
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لے آؤ
7 Muhammad Hussain Najafi
اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ داداؤں کو لاؤ۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو قبروں سے اٹھا کر لے آؤ
9 Tafsir Jalalayn
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴾ ” پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو زندہ کر لاؤ۔“ یہ عناد پسند جہلاء کا مطالبہ تھا جو بہت دور کی کوڑی لائے تھے۔ بھلا! رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت اور ان جہلاء کے آباء و اجداد کو زندہ کر کے ان کے سامنے لانے میں کون سا تلازم ہے؟ آپ کی دعوت کی صداقت پر آیات و دلائل ہر لحاظ سے نہایت تواتر سے دلالت کرتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
agar tum sachay ho to humaray baap dadon ko utha lao .