اسی طرح (ہی) ہوگا، اور ہم انہیں گوری رنگت والی کشادہ چشم حوروں سے بیاہ دیں گے،
English Sahih:
Thus. And We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
1 Abul A'ala Maududi
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے
2 Ahmed Raza Khan
یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے،
3 Ahmed Ali
یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے
4 Ahsanul Bayan
یہ اسی طرح ہے (١) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کر دیں گے (٢)۔
٥٤۔٢ حُورَاَءُ اس لئے کہا جاتا ہے کہ نظریں ان کے حسن و جمال کو دیکھ کر حیرت زدہ ہو جائیں گی کشادہ چشم جیسے ہرن کی آنکھیں ہوتی ہیں۔ ہم پہلے وضاحت کر آئے ہیں کہ ہر جنتی کو کم ازکم دو حوریں ضرور ملیں گی، جو حسن جمال کے اعتبار سے چندے آفتاب و ماہتاب ہوں گی۔ البتہ ترمذی کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے، جسے صحیح کہا گیا ہے، کہ شہید کو خصوصی طور پر ٧٢ حوریں ملیں گی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ بات اسی طرح ہے اور ہم ان کی گوری رنگت اور بڑی آنکھوں والی عورتوں (حوروں) سے شادی کریں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ایسا ہی ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کے جوڑے لگادیں گے
9 Tafsir Jalalayn
(وہاں) اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿كَذَٰلِكَ﴾ یہ نعمت تامہ اور سرور کامل اسی طرح ہوں گے۔ ﴿وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ ﴾ اور حسین و جمیل عورتوں کے ساتھ ہم ان کا نکاح کریں گے، جن کے حسن کی وجہ سے نگاہیں حیرت زدہ، ان کے جمال کو دیکھ کر عقل مبہوت اور ان کے کمال کو دیکھ کر خرد فریفتہ ہوجائے گی۔ ﴿عِينٍ ﴾ یعنی وہ بڑی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی۔
11 Mufti Taqi Usmani
unn kay sath yehi moamla hoga , aur hum bari bari aankhon wali huroon ka unn say biyah kerden gay .