رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَۗ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
English Sahih:
As mercy from your Lord. Indeed, He is the Hearing, the Knowing,
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے،
احمد علی Ahmed Ali
آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
آپ کے رب کی مہربانی سے (١) وہی سننے والا جاننے والا۔
٦۔١ یعنی انزال کتب کے ساتھ (رسولوں کا بھیجنا) یہ بھی ہماری رحمت ہی کا ایک حصہ ہے تاکہ وہ ہماری نازل کردہ کتابوں کو کھول کر بیان کریں اور ہمارے احکام لوگوں تک پہنچائیں۔ اس طرح مادی ضرورتوں کی فراہمی کے ساتھ ہم نے اپنی رحمت سے لوگوں کے روحانی تقاضوں کی تکمیل کا بھی سامان مہیا کر دیا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
آپ کے رب کی مہربانی سے۔ وه ہی ہے سننے واﻻ جاننے واﻻ
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
خاص تمہارے پروردگار کی رحمت سے یقیناً وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے اور یقینا وہ بہت سننے والا اور جاننے والا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(یہ) آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے،