Skip to main content

وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّسْتَمِعُ اِلَيْكَۚ حَتّٰۤى اِذَا خَرَجُوْا مِنْ عِنْدِكَ قَالُوْا لِلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مَاذَا قَالَ اٰنِفًاۗ اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَاۤءَهُمْ

And among them
وَمِنْهُم
اور ان میں سے
(are some) who
مَّن
کوئی ہے جو
listen
يَسْتَمِعُ
غور سے سنتا ہے
to you
إِلَيْكَ
آپ کو
until
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
when
إِذَا
جب
they depart
خَرَجُوا۟
وہ نکلتے ہیں
from
مِنْ
سے
you
عِندِكَ
آپ کے پاس (سے )
they say
قَالُوا۟
کہتے ہیں
to those who
لِلَّذِينَ
ان لوگوں سے
were given
أُوتُوا۟
جو دیئے گئے
the knowledge
ٱلْعِلْمَ
علم
"What
مَاذَا
کیا کچھ
(has) he said
قَالَ
اس نے کہا
just now?"
ءَانِفًاۚ
ابھی
Those
أُو۟لَٰٓئِكَ
یہی وہ
(are) the ones
ٱلَّذِينَ
لوگ ہیں
Allah has set a seal
طَبَعَ
مہر لگا دی
Allah has set a seal
ٱللَّهُ
اللہ نے
upon
عَلَىٰ
پر
their hearts
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں (پر)
and they follow
وَٱتَّبَعُوٓا۟
اور انہوں نے پیروی کی
their desires
أَهْوَآءَهُمْ
اپنی خواہشات کی

طاہر القادری:

اور ان میں سے بعض وہ لوگ بھی ہیں جو آپ کی طرف (دل اور دھیان لگائے بغیر) صرف کان لگائے سنتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس سے نکل کر (باہر) جاتے ہیں تو ان لوگوں سے پوچھتے ہیں جنہیں علمِ (نافع) عطا کیا گیا ہے کہ ابھی انہوں نے (یعنی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے) کیا فرمایا تھا؟ یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اﷲ نے مہر لگا دی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کر رہے ہیں،

English Sahih:

And among them, [O Muhammad], are those who listen to you, until when they depart from you, they say to those who were given knowledge, "What has he said just now?" Those are the ones of whom Allah has sealed over their hearts and who have followed their [own] desires.

1 Abul A'ala Maududi

اِن میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں اور پھر جب تمہارے پاس سے نکلتے ہیں تو اُن لوگوں سے جنہیں علم کی نعمت بخشی گئی ہے پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی اِنہوں نے کیا کہا تھا؟ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ٹھپہ لگا دیا ہے اور یہ اپنی خواہشات کے پیرو بنے ہوئے ہیں