Skip to main content

لَٮِٕنْۢ بَسَطْتَّ اِلَىَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِىْ مَاۤ اَنَاۡ بِبَاسِطٍ يَّدِىَ اِلَيْكَ لِاَقْتُلَكَ ۚ اِنِّىْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ

If
لَئِنۢ
البتہ اگر
you stretch
بَسَطتَ
تو نے پھیلایا
towards me
إِلَىَّ
میری طرف
your hand
يَدَكَ
اپنا ہاتھ
to kill me
لِتَقْتُلَنِى
تاکہ تو قتل کردے مجھ کو
not
مَآ
نہیں
will I
أَنَا۠
میں
stretch
بِبَاسِطٍ
پھیلانے والا
my hand
يَدِىَ
اپنا ہاتھ
towards you
إِلَيْكَ
تیری طرف
to kill you
لِأَقْتُلَكَۖ
تاکہ میں قتل کردوں تجھے
indeed I
إِنِّىٓ
بیشک میں
fear
أَخَافُ
میں ڈرتا ہوں
Allah
ٱللَّهَ
اللہ سے
(the) Lord
رَبَّ
جو رب ہے
(of) the worlds"
ٱلْعَٰلَمِينَ
تمام جہان والوں کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں

English Sahih:

If you should raise your hand toward me to kill me – I shall not raise my hand toward you to kill you. Indeed, I fear Allah, Lord of the worlds.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک اگر تو اپنا ہاتھ مجھ پر بڑھائے گا کہ مجھے قتل کرے تو میں اپنا ہاتھ تجھ پر نہ بڑھاؤں گا کہ تجھے قتل کروں میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو مالک ہے سارے جہاں کا،

احمد علی Ahmed Ali

اگرتو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا میں الله رب العالمین سے ڈرتا ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

گو تو میرے قتل کے لئے دست درازی کرے لیکن میں تیرے قتل کی طرف ہرگز اپنے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا، میں تو اللہ تعالٰی پروردگار عالم سے خوف کھاتا ہوں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے مجھ پر ہاتھ چلائے گا تو میں تجھ کو قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہیں چلاؤں گا مجھے تو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

گو تو میرے قتل کے لئے دست درازی کرے لیکن میں تیرے قتل کی طرف ہرگز اپنے ہاتھ نہ بڑھاؤں گا، میں تو اللہ تعالیٰ پروردگار عالم سے خوف کھاتا ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا۔ تو میں تمہیں قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھاؤں گا۔ (کیونکہ) میں تو ڈرتا ہوں اس اللہ سے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اگر آپ میری طرف قتل کے لئے ہاتھ بڑھائیں گے بھی تو میں آپ کی طرف ہرگز ہاتھ نہ بڑھاؤں گا کہ میں عالمین کے پالنے والے خدا سے ڈرتا ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اگر تو اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لئے میری طرف بڑھائے گا (تو پھر بھی) میں اپنا ہاتھ تجھے قتل کرنے کے لئے تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا کیونکہ میں اﷲ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے،