Skip to main content

اِنِّىْۤ اُرِيْدُ اَنْ تَبُوْۤءَ بِاِثْمِىْ وَ اِثْمِكَ فَتَكُوْنَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِۚ وَذٰلِكَ جَزٰۤؤُا الظّٰلِمِيْنَۚ‏

"Indeed I
إِنِّىٓ
بیشک میں
wish
أُرِيدُ
میں چاہتا ہوں
that
أَن
کہ
you be laden
تَبُوٓأَ
تو پلٹے
with my sin
بِإِثْمِى
ساتھ میرے گناہ کے
and your sin
وَإِثْمِكَ
اور اپنے گناہ کے
so you will be
فَتَكُونَ
پس تو ہوجائے گا
among
مِنْ
سے
(the) companions
أَصْحَٰبِ
ساتھی
(of) the Fire
ٱلنَّارِۚ
آگ کے (آگ والوں میں سے)
and that
وَذَٰلِكَ
اور یہ
(is the) recompense
جَزَٰٓؤُا۟
بدلہ ہے
(of) the wrong-doers"
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالموں کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے اور دوزخی بن کر رہے ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے"

English Sahih:

Indeed, I want you to obtain [thereby] my sin and your sin so you will be among the companions of the Fire. And that is the recompense of wrongdoers."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے اور دوزخی بن کر رہے ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

میں تو یہ چاہتا ہوں کہ میرا اور تیرا گناہ دونوں تیرے ہی پلہ پڑے تو تو دوز خی ہوجائے، اور بے انصافوں کی یہی سزا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے اور دوزخی بن جائے اور ظالموں کی یہی سزا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اپنے سر پر رکھ لے (١) اور دوزخیوں میں شامل ہو جائے ظالموں کا یہی بدلہ ہے۔

٢٩۔١میرے گناہ کا مطلب قتل کا وہ گناہ جو مجھے اس وقت ہوتا جب میں تجھے قتل کرتا۔ جیسا کہ حدیث میں آتا ہے، قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے۔ صحابہ کرام نے پوچھا قاتل کا جہنم میں جانا تو سمجھ میں آتا ہے، مقتول جہنم میں کیوں جائے گا؟ آپ نے فرمایا کہ وہ بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا حریص تھا (صحیح بخاری و مسلم کتاب الفتن)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

میں چاہتا ہوں کہ تو میرے گناہ میں بھی ماخوذ ہو اور اپنے گناہ میں بھی پھر (زمرہ) اہل دوزخ میں ہو اور ظالموں کی یہی سزا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

میں تو چاہتا ہوں کہ تو میرا گناه اور اپنے گناه اپنے سر پر رکھ لے اور دوزخیوں میں شامل ہوجائے، ﻇالموں کا یہی بدلہ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

میں تو یہ چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اور اپنا گناہ سمیٹ لے جائے اور پھر دوزخیوں میں سے ہو جائے کہ ظالموں کی یہی سزا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے اور اپنے دونوں کے گناہوں کا مرکز بن جائیے اور جہنمیوں میں شامل ہوجائیے کہ ظالمین کی یہی سزا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

میں چاہتا ہوں (کہ مجھ سے کوئی زیادتی نہ ہو اور) میرا گناہ ِ (قتل) اور تیرا اپنا (سابقہ) گناہ (جس کے باعث تیری قربانی نامنظور ہوئی سب) توہی حاصل کرلے پھر تو اہلِ جہنم میں سے ہو جائے گا، اور یہی ظالموں کی سزا ہے،