Skip to main content

مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَىَّ وَمَاۤ اَنَاۡ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ

Not
مَا
نہیں
will be changed
يُبَدَّلُ
بدلی جاتی
the word
ٱلْقَوْلُ
بات
with Me
لَدَىَّ
میرے پاس۔ میرے ہاں
and not
وَمَآ
اور نہیں ہوں
I Am
أَنَا۠
میں
unjust
بِظَلَّٰمٍ
ظلم کرنے والا
to My slaves"
لِّلْعَبِيدِ
بندوں کے لیے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں"

English Sahih:

The word [i.e., decree] will not be changed with Me, and never will I be unjust to the servants."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

میرے یہاں بات بدلتی نہیں اور نہ میں بندوں پر ظلم کروں،

احمد علی Ahmed Ali

میرے ہاں کی بات بدلی نہیں جاتی اور نہ ہی بندو ں کے لیے ظالم ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

میرے ہاں بات بد لتی نہیں (١) نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں۔

٢٩۔١ یعنی جو وعدے میں نے کئے تھے، ان کے خلاف نہیں ہوگا بلکہ ہر صورت میں پورے ہو نگے اور اسی اصول کے مطابق تمہارے لئے عذاب کا فیصلہ میری طرف سے ہوا ہے جس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہمارے ہاں بات بدلا نہیں کرتی اور ہم بندوں پر ظلم نہیں کیا کرتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

میرے ہاں بات بدلتی نہیں اور نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ﻇلم کرنے واﻻ ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

میرے ہاں بات بدلی نہیں جاتی اور نہ ہی میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

میرے پاس بات میں تبدیلی نہیں ہوتی ہے اور نہ میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

میری بارگاہ میں فرمان بدلا نہیں جاتا اور نہ ہی میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں،