Skip to main content

وَبِالْاَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ

And in the hours before dawn
وَبِٱلْأَسْحَارِ
اور سحری کے وقت
they
هُمْ
وہ
would ask forgiveness
يَسْتَغْفِرُونَ
استغفار کرتے تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے

English Sahih:

And in the hours before dawn they would ask forgiveness,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور پچھلی رات استغفار کرتے

احمد علی Ahmed Ali

اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور صبح کے وقت استغفار کیا کرتے تھے۔ (۱)

۱۸۔۱ وقت سحر قبولیت دعا کے بہترین اوقات میں سے ہے حدیث میں آتا ہے کہ جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالٰی آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور ندا دیتا ہے کہ کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ میں اس کی توبہ قبول کروں؟ کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسے بخش دوں کوئی سائل ہے کہ میں اس کے سوال کو پورا کر دوں۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ّصحیح مسلم)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور صبح سحر کے وقت مغفرت طلب کیا کرتے تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور سحر کے وقت اللہ کی بارگاہ میں استغفار کیا کرتے تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور رات کے پچھلے پہروں میں (اٹھ اٹھ کر) مغفرت طلب کرتے تھے،