Skip to main content

مَا تَذَرُ مِنْ شَىْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِۗ

Not
مَا
نہ
it left
تَذَرُ
چھوڑتی تھی
any
مِن
کسی
thing
شَىْءٍ
چیز کو
it came
أَتَتْ
آئی
upon it
عَلَيْهِ
جس پر
but
إِلَّا
مگر
it made it
جَعَلَتْهُ
اس نے کردیا اس کو
like disintegrated ruins
كَٱلرَّمِيمِ
بوسیدہ ہڈیوں کی طرح

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا

English Sahih:

It left nothing of what it came upon but that it made it like disintegrated ruins.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہوئی چیز کی طرح چھوڑتی

احمد علی Ahmed Ali

جو کسی چیز کو نہ چھوڑتی جس پر سے وہ گزرتی مگر اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کر دیتی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح (چورا چورا) کر دیتی تھی۔ (۱)

٤۲۔۱ یہ اس ہوا کی تاثیر تھی جو قوم عاد پر بطور عذاب بھیجی گئی تھی۔ یہ تند تیز ہوا، سات راتیں اور آٹھ دن مسلسل چلتی رہی (الحاقہ)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه جس جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیده ہدی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو جس چیز سے بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کر دیتی تھی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ جس چیز پر بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کئے بغیر نہیں چھوڑتی تھی،