سو آپ اُن کو (اُن کے حال پر) چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے آملیں جس میں وہ ہلاک کر دیئے جائیں گے،
English Sahih:
So leave them until they meet their Day in which they will be struck insensible –
1 Abul A'ala Maududi
پس اے نبیؐ، اِنہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے
2 Ahmed Raza Khan
تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے
3 Ahmed Ali
پس آپ انہیں چھوڑ دیجیئے یہاں تک کہ وہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس میں وہ بے ہوش ہو کر گر پڑیں گے
4 Ahsanul Bayan
تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بےہوش کر دیئے جائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے
6 Muhammad Junagarhi
تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس انہیں (اپنے حال پر) چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن تک پہنچ جائیں جس میں وہ غش کھا کر گر جائیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے یہاں تک کہ وہ دن دیکھ لیں جس دن بیہوش ہوجائیں گے
9 Tafsir Jalalayn
پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بیہوش کر دئیے جائیں گے سامنے آجائے
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza ( aey payghumber ! ) tum enhen ( inn kay haal per ) chorr do , yahan tak kay yeh apney uss din say jaa milen jiss mein inn kay hosh jatay rahen gay ,