On the Day the heaven will sway with circular motion
1 Abul A'ala Maududi
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
2 Ahmed Raza Khan
جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے
3 Ahmed Ali
جس دن آسمان تھرتھرا کر لرزنے لگے گا
4 Ahsanul Bayan
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا (١)
٩۔١ مور کے معنی ہیں حرکت و اضطراب، قیامت والے دن آسمان کے نظم میں جو اختلال اور ستارے و سیاروں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جو اضطراب واقع ہوگا، اس کو ان الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے، اور یہ مذکورہ عذاب کے لئے ظرف ہے۔ یعنی عذاب اس روز واقع ہوگا جب آسمان تھر تھرائے گا اور پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ کر روئی کے گالوں اور ریت کے ذروں کی طرح اڑ جائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر
6 Muhammad Junagarhi
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس دن آسمان باقاعدہ چکر کھانے لگیں گے
9 Tafsir Jalalayn
جس دن آسمان لرزنے لگے کپکپا کر یوم تمور السماء موراً ، مور کے معنی حرکت و اضراطب کے ہیں، قیامت کے دن آسمان کے نظم میں جو اختلال اور کواکب و سیارگان کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جو اضطراب واقع ہوگا اس کو ان الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے، یوم تمور السماء موراً یوم مذکورہ عذاب کے لئے ظرف ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
پھر اللہ تبارک وتعالی نے اس دن کا وصف بیان فرمایا جس میں یہ عذاب واقع ہوگا، چنانچہ فرمایا: ﴿یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَاءُ مَوْرًا﴾’’جس دن آسمان تیز تیز حرکت کرنے لگے گا،، یعنی گھومے گا اور مضطرب ہوگا۔ بے قراری اور عدم سکون کی وجہ سے دائمی طور پر متحرک رہے گا۔