لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰيٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
English Sahih:
He certainly saw of the greatest signs of his Lord.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں
احمد علی Ahmed Ali
بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں (١)
١٨۔١ جن میں جبرائیل علیہ السلام اور سدرۃ المنتہیٰ کا دیکھنا اور دیگر مظاہر قدرت کا مشاہدہ ہے جس کی کچھ تفصیل احادیث معراج میں بیان کی گئی ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یقیناً آپ(ص) نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک انہوں نے (معراج کی شب) اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں،