Skip to main content

وَنَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَاۤءَ قِسْمَةٌ  ۢ بَيْنَهُمْۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

And inform them
وَنَبِّئْهُمْ
اور آگاہ کرو ان کو
that
أَنَّ
بیشک
the water
ٱلْمَآءَ
پانی
(is) to be shared
قِسْمَةٌۢ
تقسیم کیا ہوا ہے
between them
بَيْنَهُمْۖ
ان کے درمیان
each
كُلُّ
ہر ایک کے
drink
شِرْبٍ
پانی کی باری
attended
مُّحْتَضَرٌ
حاضر کی گئی ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا"

English Sahih:

And inform them that the water is shared between them, each [day of] drink attended [by turn].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور ان سے کہہ دو کہ پانی ان میں بٹ گیا ہے ہر ایک اپنی باری سے پانی پلایا کرے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہاں انہیں خبردار کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شدہ ہے۔ (١) ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا (٢)

٢٨۔١ یعنی ایک دن اونٹنی کے پانی پینے کے لئے اور ایک دن قوم کے پانی پینے کے لئے۔
٢٨۔٢ مطلب ہے ہر ایک کا حصہ اس کے ساتھ ہی خاص ہے جو اپنی اپنی باری پر حاضر ہو کر وصول کرے دوسرا اس روز نہ آئے شُرَب حصہ آب۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور انہیں آگاہ کر دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگیا ہے اور ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے (اور اونٹنی کے) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے، ہر ایک (کو) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا،