وَلَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَـنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
walaqad
وَلَقَدْ
And certainly
اور البتہ تحقیق
andharahum
أَنذَرَهُم
he warned them
اس نے ڈرایا ان کو (لوط نے)
baṭshatanā
بَطْشَتَنَا
(of) Our seizure
ہماری پکڑ سے
fatamāraw
فَتَمَارَوْا۟
but they disputed
تو وہ جھگڑے
bil-nudhuri
بِٱلنُّذُرِ
the warnings
تنبیہات پر
طاہر القادری:
اور بیشک لُوط (علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا پھر اُن لوگوں نے اُن کے ڈرانے میں شک کرتے ہوئے جھٹلایا،
English Sahih:
And he had already warned them of Our assault, but they disputed the warning.
1 Abul A'ala Maududi
لوطؑ نے اپنی قوم کے لوگوں کو ہماری پکڑ سے خبردار کیا مگر وہ ساری تنبیہات کو مشکوک سمجھ کر باتوں میں اڑاتے رہے
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک اس نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا تو انہوں نے ڈر کے فرمانوں میں شک کیا
3 Ahmed Ali
اور وہ انہیں ہماری پکڑ سے ڈرا چکا تھا پس وہ ڈرانے میں شک کرنے لگے
4 Ahsanul Bayan
یقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا (١) تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والے کے بارے میں (شک و شبہ اور) جھگڑا کیا (٢)
٣٦۔١ یعنی عذاب آنے سے پہلے سخت گرفت سے ڈرایا تھا۔
٣٦۔٢ لیکن انہوں نے اس کی پروا نہ کی بلکہ شک کیا اور ڈرانے والوں سے جھگڑتے رہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں (شک وشبہ اور) جھگڑا کیا
7 Muhammad Hussain Najafi
بلاشبہ انہوں (لوط(ع)) نے انہیں سخت گرفت سے ڈرایا تھا مگر وہ ڈرانے کے بارے میں شک میں مبتلا رہے (اورجھگڑتے رہے)۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور لوط نے انہیں ہماری گرفت سے ڈرایا لیکن ان لوگوں نے ڈرانے ہی میں شک کیا
9 Tafsir Jalalayn
اور لوط نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا
10 Tafsir as-Saadi
11 Mufti Taqi Usmani
aur loot ney unn logon ko humari pakar say daraya tha , lekin woh sari tanbeehaat mein meen meekh nikaltay rahey .
- القرآن الكريم - القمر٥٤ :٣٦
Al-Qamar54:36