Skip to main content

يَوْمَ يُسْحَبُوْنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْۗ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ

(The) Day
يَوْمَ
جس دن
they will be dragged
يُسْحَبُونَ
وہ گھسیٹے جائیں گے
into
فِى
میں
the Fire on
ٱلنَّارِ عَلَىٰ
آگ میں
their faces
وُجُوهِهِمْ
اپنے چہروں کے بل (کہا جائے گا)
"Taste
ذُوقُوا۟
چکھو
(the) touch
مَسَّ
لپٹنا۔ چھونا۔ مس
(of) Hell"
سَقَرَ
دوزخ کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا

English Sahih:

The Day they are dragged into the Fire on their faces [it will be said], "Taste the touch of Saqar."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے اُس روز اِن سے کہا جائے گا کہ اب چکھو جہنم کی لپٹ کا مزا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن آگ میں اپنے مونہوں پر گھسیٹے جائیں گے اور فرمایا جائے گا، چکھو دوزخ کی آنچ،

احمد علی Ahmed Ali

جس دن اپنے منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) آگ لگنے کا مزہ چکھو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن وہ اپنے منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو (۳)

٤٨۔١ سَقَرً بھی جہنم کا نام ہے یعنی اس کی حرارت اور شدت عذاب کا مزہ چکھو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس دن یہ لوگ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) اب آگ کا مزہ چکھو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

قیامت کے دن یہ آگ پر منہ کے بل کھینچے جائیں گے کہ اب جہنمّ کا مزہ چکھو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس دن وہ لوگ اپنے مُنہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (تو اُن سے کہا جائے گا:) آگ میں جلنے کا مزہ چکھو،