(یہ قرآن) کامل دانائی و حکمت ہے کیا پھر بھی ڈر سنانے والے کچھ فائدہ نہیں دیتے،
English Sahih:
Extensive wisdom – but warning does not avail [them].
1 Abul A'ala Maududi
اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے مگر تنبیہات اِن پر کارگر نہیں ہوتیں
2 Ahmed Raza Khan
انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت پھر کیا کام دیں ڈر سنانے والے،
3 Ahmed Ali
اورپوری دانائی بھی ہے پر ان کو ڈرانے والوں سے فائدہ نہیں پہنچا
4 Ahsanul Bayan
اور کامل عقل کی بات ہے (١) لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائدہ نہ دیا۔
٥۔١ یعنی ایسی بات جو تباہی سے پھیر دینے والی ہے یا قرآن حکمت بالغہ ہے جس میں کوئی نقص یا خلل نہیں ہے۔ یا اللہ تعالٰی جس کو ہدایت دے اور یا اسے گمراہ کرے، اس میں بڑی حکمت ہے جس کو وہی جانتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا
6 Muhammad Junagarhi
اور کامل عقل کی بات ہے لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا
7 Muhammad Hussain Najafi
یعنی نہایت اعلیٰ حکمت اور دانشمندی مگر تنبیہات (ان کو) کوئی فائدہ نہیں دیتیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انتہائی درجہ کی حکمت کی باتیں ہیں لیکن انہیں ڈرانے والی باتیں کوئی فائدہ نہیں پہنچاتیں
9 Tafsir Jalalayn
اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا
10 Tafsir as-Saadi
﴿حِکْمَۃٌ بَالِغَۃٌ﴾ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت بالغہ ہے تاکہ تمام جہانوں پر اللہ تعالیٰ کی حجت قائم ہوجائے اور رسولوں کے مبعوث کیے جانے کے بعد کسی کے لیے اللہ تعالیٰ پر کوئی حجت باقی نہ رہے۔ ﴿فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ﴾ ’’پھرمحض ڈرانا فائدہ مند نہیں ہوا۔‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَا يُؤْمِنُونَ وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ ( یونس :10؍96۔97) ’’وہ ایمان نہیں لائیں گے خواہ ان کے پاس ہر قسم کی نشانی آجائے حتی کہ وہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
dil mein utar janey wali danai ki baaten then , phir bhi yeh tanbeehaat ( inn per ) kuch kaargar nahi ho rahen .