اور بیشک تم نے پہلے پیدائش (کی حقیقت) معلوم کر لی پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے،
English Sahih:
And you have already known the first creation, so will you not remember?
1 Abul A'ala Maududi
اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟
2 Ahmed Raza Khan
اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے
3 Ahmed Ali
اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے
4 Ahsanul Bayan
تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے (١)۔
٦٢۔١ یعنی کیوں نہیں سمجھتے کہ جس طرح اس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا (جس کا تمہیں علم ہے) وہ دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
6 Muhammad Junagarhi
تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
اور تم (اپنی) پہلی پیدائش کو تو جانتے ہی ہو پھر نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
9 Tafsir Jalalayn
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟ ولقد علمتم النشاہ الاولی یعنی تم یہ کیوں نہیں سمجھتے جس طرح اس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا جس کا تمہیں علم ہے وہ دوبارہ بھی پیدا کرسکتا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aur tumhen apni pehli pedaeesh ka poora pata hai , phir kiyon sabaq nahi letay-?