تو کیا اُس (سے کھیتی) کو تم اُگاتے ہو یا ہم اُگانے والے ہیں،
English Sahih:
Is it you who makes it grow, or are We the grower?
1 Abul A'ala Maududi
اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟
2 Ahmed Raza Khan
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں
3 Ahmed Ali
کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
4 Ahsanul Bayan
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
6 Muhammad Junagarhi
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تم اس کو اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
تو کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اسے اگاتے ہیں ؟ ء انتم تزرعونہ ام نحن الزرعون پہلا سوال لوگوں کو اس حقیقت کی طرف توجہ دلاتا رہا تھا کہ تم از خود پیدا نہیں ہوگئے بلکہ اللہ کے ساختہ پرداختہ ہو اور اس کی تخلیق سے وجود میں آئے ہو، اب یہ دوسرا سوال ایک دوسری اہم حقیقت کی طرف توجہ دلا رہا ہے کہ جس رزق پر تم پلتے ہو وہ بھی اللہ ہی تمہارے لئے پیدا کرتا ہے جس طرح تمہاری پیدائش میں انسانی کوشش کا دخل اس سے زائد کچھ نہیں کہ تمہارا باپ تمہاری ماں کے رحم میں نطفہ ڈالدے اسی طرح تمہارے رزق کی پیداوار میں بھی انسان کی کوشش کا دخل اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہ کسان زمین میں بیج ڈالدے، زمین جس میں کسان بیچ ڈالتا ہے تمہاری بنائی ہوئی نہیں ا ہے اس کے اندر جو بیج تم ڈالتے ہو اس کو نشو و نما کے قابل تم نے نہیں بنایا، ان میں سے کوئی چیز بھی تمہاری تدبیر کا نتیجہ نہیں ہے یہ سب کچھ اللہ ہی کی قدرت اور اسی کی پروردگاری کا کرشمہ ہے، جب تم وجود میں اسی کے لانے سے آئے ہو اور اسی کی پیدا کردہ رزق سے پل رہے ہو تو تم کو اس کے مقابل ہمیں خود مختاری کا یا اس کے سوا کسی اور کی ندگی کرنے کا حق آخر کیسے پہنچتا ہے ؟
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
kiya ussay tum ugatay ho , ya uganey walay hum hain-?