اور اگر وہ (مرنے والا) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے تھا،
English Sahih:
But if he was of the deniers [who were] astray,
1 Abul A'ala Maududi
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
2 Ahmed Raza Khan
اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو
3 Ahmed Ali
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
4 Ahsanul Bayan
لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے (١)
٩۲۔١ یہ تیسری قسم ہے جنہیں آغاز سورت میں کہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست۔ یہ اپنے کفر و نفاق کی سزا یاس اس کی نحوست عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
6 Muhammad Junagarhi
لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے
9 Tafsir Jalalayn
اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے واما ان کان من المکذبین الضالین یہ تیسری قسم ہے جن کو آغاز سورت میں اصحاب المشئمۃ کہا گیا تھا، بائیں ہاتھ والے یا حاملین نحوست یہ اپنے کفر کی سزا عذاب جہنم کی صورت میں بھگتیں گے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِیْنَ الضَّالِّیْنَ﴾ ’’اور لیکن اگر وہ تکذیب کرنے والے گمراہوں میں سے ہوا۔‘‘ یعنی وہ لوگ جنہوں نے حق کو جھٹلایا اور ہدایت کے راستے سے بھٹک گئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur agar woh unn gumrahon mein say ho jo haq ko jhutlaney walay thay