Skip to main content

اِتَّخَذُوْۤا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ

They have taken
ٱتَّخَذُوٓا۟
انہوں نے بنا لیا
their oaths
أَيْمَٰنَهُمْ
اپنی قسموں کو
(as) a cover
جُنَّةً
ڈھال
so they hinder
فَصَدُّوا۟
تو انہوں نے روک دیا
from
عَن
سے
(the) way of Allah
سَبِيلِ
راستے (سے)
(the) way of Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
so for them
فَلَهُمْ
تو ان کے لیے
(is) a punishment
عَذَابٌ
عذاب ہے
humiliating
مُّهِينٌ
رسوا کرنے والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُنہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، اِس پر ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے

English Sahih:

They took their [false] oaths as a cover, so they averted [people] from the way of Allah, and for them is a humiliating punishment.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُنہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، اِس پر ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا ہے تو اللہ کی راہ سے روکا تو ان کے لیے خواری کا عذاب ہے

احمد علی Ahmed Ali

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا ہے پس وہ (لوگوں کو) الله کی راہ سے روکتے ہیں تو ان کے لیے ذلیل کرنے والاعذآب ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان لوگوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے (١) اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔

۱ ٦ ۔۱ ایمان، یمین، کی جمع ہے بمعنی قسم۔ یعنی قسم جس طرح ڈھال سے دشمن کے وار کو روک کر اپنا بچاؤ کرلیا جاتا ہے اسی طرح انہوں نے اپنی قسموں کو مسلمانوں کی تلواروں سے بچنے کے لیے ڈھال بنا رکھا ہے۔
۱ ٦ ۔۲ یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر یہ اپنے کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں حقیقت واقعیہ کا علم نہیں ہوتا اور وہ ان کے غرے میں آکر قبول اسلام سے محروم رہتے ہیں اور یوں یہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکنے کا جرم بھی کرتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا لیا اور (لوگوں کو) خدا کے راستے سے روک دیا ہے سو ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان لوگوں نے تو اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور لوگوں کو اللہ کی راه سے روکتے ہیں ان کے لیے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس وہ (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکتے ہیں تو ان کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

انہوں نے اپنی قسموں کو سپر بنالیا ہے اور راہ هخدا میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں تو ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

انہوں نے اپنی (جھوٹی) قَسموں کو ڈھال بنا لیا ہے سو وہ (دوسروں کو) راہِ خدا سے روکتے ہیں، پس اُن کے لئے ذِلّت انگیز عذاب ہے،