Skip to main content

وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ

And for all
وَلِكُلٍّ
اور واسطے ہر ایک کے
(will be) degrees
دَرَجَٰتٌ
درجات ہیں
for what
مِّمَّا
اس میں سے جو
they did
عَمِلُوا۟ۚ
انہوں نے عمل کئے
And not
وَمَا
اور نہیں
(is) your Lord
رَبُّكَ
تیرا رب
unaware
بِغَٰفِلٍ
غافل
about what
عَمَّا
اس سے جو
they do
يَعْمَلُونَ
وہ عمل کرتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہر شخص کا درجہ اُس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

English Sahih:

And for all are degrees [i.e., positions resulting] from what they have done. And your Lord is not unaware of what they do.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہر شخص کا درجہ اُس کے عمل کے لحاظ سے ہے اور تمہارا رب لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہر ایک کے لیے ان کے کاموں سے درجے ہیں اور تیرا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں،

احمد علی Ahmed Ali

اور ہر ایک کے لیے ان کے عمل کے لحاظ سے درجے ہیں اور تیرا رب ان کے کاموں سے بے خبر نہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ملیں گے اور آپ کا رب (١) ان کے اعمال سے بےخبر نہیں ہے۔

١٣٢۔١ یعنی ہر انسان اور جن کے، ان کے با ہمی درجات میں، عملوں کے مطابق، فرق، تفاوت ہوگا، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جنات بھی انسانوں کی طرح جنتی اور جہنمی ہونگے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور سب لوگوں کے بلحاظ اعمال درجے (مقرر) ہیں اور جو کام یہ لوگ کرتے ہیں خدا ان سے بے خبر نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ملیں گے اور آپ کا رب ان کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہر ایک کے لیے اس کے عمل کے مطابق درجے ہیں۔ اور جو کچھ لوگ کرتے رہتے ہیں آپ کا پروردگار اس سے غافل نہیں ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہر ایک کے لئے اس کے اعمال کے مطابق درجات ہیں اور تمہارا پروردگار ان کے اعمال سے غافل نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہر ایک کے لئے ان کے اعمال کے لحاظ سے درجات (مقرر) ہیں، اور آپ کا رب ان کاموں سے بے خبر نہیں جو وہ انجام دیتے ہیں،