اور وہی اپنے بندوں پر غالب ہے، اور وہ بڑی حکمت والا خبردار ہے،
English Sahih:
And He is the subjugator over His servants. And He is the Wise, the Aware.
1 Abul A'ala Maududi
وہ اپنے بندوں پر کامل اختیارات رکھتا ہے اور دانا اور باخبر ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور وہی غالب ہے اپنے بندوں پر، اور وہی ہے حکمت والا خبردار،
3 Ahmed Ali
اوراپنے بندوں پر اسی کا زور ہے اور وہی حکمت والا خبردار ہے
4 Ahsanul Bayan
اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے (١) اور وہی بڑی حکمت والا اور پوری خبر رکھنے والا ہے۔
١٨۔١ یعنی تمام گردنیں اس کے سامنے جھکی ہوئی ہیں، بڑے بڑے جابر لوگ اس کے سامنے بےبس ہیں، وہ ہرچیز پر غالب ہے اور تمام کائنات اس کی مطیع ہے وہ اپنے ہر کام میں حکیم ہے اور ہرچیز سے باخبر ہے، پس اسے معلوم ہے کہ اس کے احسان و عطا کا کون مستحق ہے اور کون غیر مستحق۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے اور وہی بڑی حکمت واﻻ اور پوری خبر رکھنے واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ اپنے بندوں پر مکمل اختیار اور قابو رکھنے والا ہے اور وہ بڑا حکمت والا بڑا باخبر ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اپنے تمام بندوں پر غالب اور صاحب حکمت اور باخبر رہنے والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور وہ دانا اور خبردار ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ ۚ﴾ ” اور وہ غالب ہے اپنے بندوں پر“ پس اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر کوئی تصرف کرسکتا ہے نہ کوئی حرکت کرنے والا حرکت کرسکتا ہے اور نہ اس کی مشیت کے بغیر کوئی ساکن ہوسکتا ہے۔ مملوک کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس کی ملکیت اور تسلط سے نکل سکے، وہ اللہ کے سامنے مغلوب و مقہور اور اس کے دائرہ تدبیر میں ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ غالب و قاہر ہے اور دوسرے مغلوب و مقہور، تو ظاہر ہوا کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی عبادت کا مستحق ہے ﴿ وَهُوَ الْحَكِيمُ﴾ ” اور وہ دانا ہے۔“ وہ اپنے اوامرونواہی، ثواب و عقاب اور خلق و قدر میں حکمت سے کام لیتا ہے ﴿الْخَبِيرُ ﴾ ” خبر دار ہے۔“ وہ اسرار و ضمائر اور تمام مخفی امور کی اطلاع رکھتا ہے اور یہ سب توحید الٰہی کے دلائل ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur woh apney bandon kay oopper mukammal iqtidar rakhta hai , aur woh hakeem bhi hai , poori tarah ba-khabar bhi