Skip to main content

وَ مَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَهْوٌ ۗ وَلَـلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَيْرٌ لِّـلَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَۗ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ

And not
وَمَا
اور نہیں
(is) the life
ٱلْحَيَوٰةُ
زندگی
(of) the world
ٱلدُّنْيَآ
دنیا کی
except
إِلَّا
مگر
a play
لَعِبٌ
کھیل
and amusement
وَلَهْوٌۖ
اور تماشا
but the home
وَلَلدَّارُ
اور البتہ گھر
(of) the Hereafter
ٱلْءَاخِرَةُ
آخرت کا
(is) best
خَيْرٌ
بہتر ہے
for those who
لِّلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
(are) God conscious
يَتَّقُونَۗ
جو ڈرتے ہیں۔ تقوی اختیار کرتے ہیں
Then not?
أَفَلَا
کیا بھلا نہیں
(will) you reason?
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لیتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور ایک تماشا ہے، حقیقت میں آخرت ہی کا مقام اُن لوگوں کے لیے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لو گے؟

English Sahih:

And the worldly life is not but amusement and diversion; but the home of the Hereafter is best for those who fear Allah, so will you not reason?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور ایک تماشا ہے، حقیقت میں آخرت ہی کا مقام اُن لوگوں کے لیے بہتر ہے جو زیاں کاری سے بچنا چاہتے ہیں، پھر کیا تم لوگ عقل سے کام نہ لو گے؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور دنیا کی زندگی نہیں مگر کھیل کود اور بیشک پچھلا گھر بھلا ان کے لئے جو ڈرتے ہیں تو کیا تمہیں سمجھ نہیں،

احمد علی Ahmed Ali

اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشہ ہے اور البتہ آخرت کا گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو پرہیزگار ہوئے کیا تم نہیں سمجھتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور دنیاوی زندگانی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو لعب کے اور دار آخرت متقیوں کے لئے بہتر ہے، کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور مشغولہ ہے۔ اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (یعنی) ان کے لئے جو (خدا سے) ڈرتے ہیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور دنیاوی زندگانی تو کچھ بھی نہیں بجز لہو ولعب کے۔ اور دار آخرت متقیوں کے لئے بہتر ہے۔ کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور دنیا کی زندگی نہیں ہے مگر کھیل تماشا اور بے شک آخرت والا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہت اچھا ہے کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ زندگانی دنیا صرف کھیل تماشہ ہے اور دار آخرت صاحبان تقوٰی کے لئے سب سے بہتر ہے ... کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور دنیوی زندگی (کی عیش و عشرت) کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں، اور یقیناً آخرت کا گھر ہی ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں، کیا تم (یہ حقیقت) نہیں سمجھتے،