Skip to main content

قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيْكُمْ مِّنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْـتُمْ تُشْرِكُوْنَ

Say
قُلِ
کہہ دیجیے
"Allah
ٱللَّهُ
کہ اللہ
saves you
يُنَجِّيكُم
نجات دیتا ہے تم کو
from it
مِّنْهَا
اس سے
and from
وَمِن
اور سے
every
كُلِّ
ہر
distress
كَرْبٍ
مشکل
yet
ثُمَّ
پھر
you
أَنتُمْ
تم
associate partners (with Allah)"
تُشْرِكُونَ
تم شرک کرتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کہو، اللہ تمہیں اُس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اُس کا شریک ٹھیراتے ہو

English Sahih:

Say, "It is Allah who saves you from it and from every distress; then you [still] associate others with Him."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کہو، اللہ تمہیں اُس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اُس کا شریک ٹھیراتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے اور ہر بے چینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دو الله تمہیں اس سے اور ہر سختی سے بچا تا ہے تم پھر بھی شرک کرتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے، تم پھر بھی شرک کرنے لگتے ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہو کہ خدا ہی تم کو اس (تنگی) سے اور ہر سختی سے نجات بخشتا ہے۔ پھر (تم) اس کے ساتھ شرک کرتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے، تم پھر بھی شرک کرنے لگتے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اے رسول(ص)) کہیئے اللہ تمہیں ان سے اور ہر رنج و غم سے نجات دیتا ہے پھر بھی تم شرک کرتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کہہ دیجئے کہ خد اہی تمہیں ان تمام ظلمات سے اور ہر کرب و بے چینی سے نجات دینے والا ہے اس کے بعد تم لوگ شرک اختیار کرلیتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ اﷲ ہی تمہیں اس (مصیبت) سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے تم پھر (بھی) شرک کرتے ہو،