اور وہ صبح سویرے (پھل کاٹنے اور غریبوں کو اُن کے حصہ سے محروم کرنے کے) منصوبے پر قادِر بنتے ہوئے چل پڑے،
English Sahih:
And they went early in determination, [assuming themselves] able.
1 Abul A'ala Maududi
وہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے
3 Ahmed Ali
اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے
4 Ahsanul Bayan
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پا گئے (١)
٢٥۔١ یعنی اپنے معاملے کا انہوں نے اندازہ کر لیا، یا اپنے ارادے سے انہوں نے باغ پر قدرت حاصل کر لی، یا مطلب ہے مساکین پر انہوں نے قابو پا لیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں
6 Muhammad Junagarhi
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ اس (مسکین کو کچھ نہ دینے) پر قادر سمجھ کر نکلے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے
9 Tafsir Jalalayn
اور کوشش کیساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر (ہیں)
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَغَدَوْا ﴾ انتہائی بری، قساوت اور بے رحمی کی حالت میں انہوں نے صبح کی ﴿ عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ ﴾ یعنی گویا کہ وہ یہ گمان رکھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حق کو روکنے پر قادر ہیں اور انہیں پختہ یقین ہے کہ وہ باغ پر قدرت رکھتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur woh baray zoron mein tez tez chaltay huye niklay .