عذاب اسی طرح ہوتا ہے، اور واقعی آخرت کا عذاب (اِس سے) کہیں بڑھ کر ہے، کاش! وہ لوگ جانتے ہوتے،
English Sahih:
Such is the punishment [of this world]. And the punishment of the Hereafter is greater, if they only knew.
1 Abul A'ala Maududi
ایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے
2 Ahmed Raza Khan
مار ایسی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے
3 Ahmed Ali
عذاب یونہی ہوا کرتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے
4 Ahsanul Bayan
یوں ہی آفت آتی ہے (۱) اور آخرت کی آفت بہت ہی بڑی ہے کاش انہیں سمجھ ہوتی (١)
یعنی اللہ کے حکم کی مخالفت اور اللہ کے دیے مال میں بخل کرنے والوں کو ہم دنیا میں اسی طرح عذاب دیتے ہیں۔ ٣٣۔١ لیکن افسوس وہ اس حقیقت کو نہیں سمجھتے، اس لئے پروا نہیں کرتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے
6 Muhammad Junagarhi
یوں ہی آفت آتی ہے اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی
7 Muhammad Hussain Najafi
اسی طرح عذاب آتا ہے اور آخرت کا عذاب تو (اس سے بھی) بہت بڑا ہے کاش کہ یہ لوگ جانتے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو
9 Tafsir Jalalayn
(دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش یہ لوگ جانتے ہوتے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ﴾ دنیا کے عذاب سے آخرت کا عذاب زیادہ بڑا ہے ﴿ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴾، ” کاش انہیں سمجھ ہوتی۔ “کیونکہ جو کوئی اس حقیقت کو جانتا ہے تو یہ علم اسے ہر اس سبب سے باز رکھتا ہے جو عذاب کاموجب اور ثواب سے محروم رکھنے والا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
azab aisa hi hota hai , aur aakhirat ka azab yaqeenan sabb say bara hai . kaash yeh log jantay !