وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الْيَقِيْنِ
وَإِنَّهُۥ
اور بیشک وہ
لَحَقُّ
البتہ حق ہے
ٱلْيَقِينِ
یقینی
اور بے شک یہ حق الیقین ہے،
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ
فَسَبِّحْ
پس تسبیح بیان کیجئے
بِٱسْمِ
نام کی
رَبِّكَ
اپنے رب
ٱلْعَظِيمِ
عظیم کے
سو (اے حبیبِ مکرّم!) آپ اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کرتے رہیں،