Skip to main content

وَّمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍۗ قَلِيْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ

And not
وَمَا
اور نہیں
it
هُوَ
وہ
(is the) word
بِقَوْلِ
کسی قول
(of) a poet;
شَاعِرٍۚ
شاعر کا
little
قَلِيلًا
کتنا کم
(is) what
مَّا
تم
you believe!
تُؤْمِنُونَ
ایمان لاتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو

English Sahih:

And it is not the word of a poet; little do you believe.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

اور وہ کسی شاعر کا قول نہیں (مگر) تم بہت ہی کم یقین کرتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے۔ (۱)

٤۱۔۱جیسا کہ تم سمجھتے ہو اور کہتے ہو اس لیے کہ یہ اصناف شعر سے نہ اس کے مشابہ ہے پھر یہی کسی شاعر کا کلام کس طرح ہو سکتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے (مگر) تم لوگ بہت کم ایمان لاتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے ہاں تم بہت کم ایمان لاتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں (کہ اَدبی مہارت سے خود لکھا گیا ہو)، تم بہت ہی کم یقین رکھتے ہو،