Skip to main content

وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍۗ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَۗ

And not
وَلَا
اور نہ ہی
(it is the) word
بِقَوْلِ
قول ہے
(of) a soothsayer;
كَاهِنٍۚ
کسی کا ہن
little
قَلِيلًا
کتنا تھوڑا
(is) what
مَّا
تم
you remember
تَذَكَّرُونَ
نصیحت پکڑتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو

English Sahih:

Nor the word of a soothsayer; little do you remember.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو

احمد علی Ahmed Ali

اور نہ ہی کسی جادوگر کا قول ہے تم بہت ہی کم غور کرتے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

نہ کسی کاہن کا قول ہے (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو۔ (۱)

٤۲۔۱جیسا کہ تم بعض دفعہ تم یہ دعوی کرتے ہو حالانکہ کہانت بھی ایک دوسری چیز ہے۔ قلت دونوں جگہ نفی کے معنی میں ہے یعنی تم نہ قرآن پر ایمان لاتے ہو نہ نصیحت پر عمل کرتے ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور نہ ہی یہ کسی کاہن کا کلام ہے (مگر) تم لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ کسی کاہن کا کلام نہیںہے جس پر تم بہت کم غور کرتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور نہ (یہ) کسی کاہن کا کلام ہے (کہ فنی اَندازوں سے وضع کیا گیا ہو)، تم بہت ہی کم نصیحت حاصل کرتے ہو،