اور میں انہیں مہلت دے رہا ہوں، بیشک میری گرفت بڑی مضبوط ہے،
English Sahih:
And I will give them time. Indeed, My plan is firm.
1 Abul A'ala Maududi
میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے
3 Ahmed Ali
اور میں انہیں مہلت دوں گا بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
4 Ahsanul Bayan
میں ان کو مہلت دیتا ہوں بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے (١)
١٨٣۔١ یہ وہی استدراج و امہال ہے جو بطور امتحان اللہ تعالٰی افراد اور قوموں کو دیتا ہے۔ پھر جب اس کی مشیت مواخذہ کرنے کی ہوتی ہے تو کوئی اسے بچانے پر قادر نہیں ہو سکتا، کیونکہ اس کی تدبیر بڑی مضبوط ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم تو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر بہت مستحکم ہوتی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور میں ان کو مہت دیے جاتا ہوں۔ میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے۔ واملی۔۔۔ متین مجرموں اور فاسقوں اور جھٹلانے والوں اور مجرموں کو بساً اوقات فوراً سزا نہیں ملتی، بلکہ دینوی عیش و فراخی کے دروازے کھولدیئے جاتے ہیں، حتی کہ حدائی سزا سے بےخوف و بےفکر ہو کر ارتکاب معاصی پر اور زیادہ دلیر ہوجاتے ہیں حتی کہ وہ انتہائی سزا کے مستحق ہوجاتے ہیں، یہی خدا کی ڈھیل اور استدراج ہے وہ حماقت و سفاہت سے سمجھتے ہیں کہ ہمارے اوپر مہربانی ہورہی ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَأُمْلِي لَهُمْ﴾” اور میں ان کو مہلت دیتا ہوں“ یہاں تک کہ وہ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ان کا مواخذ ہ نہیں کیا جائے اور ان کو سزا نہیں دی جائے گی، پس وہ کفر اور سرکشی میں بڑھتے چلے جاتے ہیں اور ان کے شر میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ بنا بریں ان کی سزا میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ان کا عذاب کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور انہیں علم تک نہیں ہوتا۔ اس لئے فرمایا : ﴿إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ ﴾ ” میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے۔“ یعنی میری چال بہت مضبوط اور کارگر ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur mein unn ko dheel deta hun , yaqeen jano kay meri khufiya tadbeer bari mazboot hai .