Skip to main content

وَاُمْلِىْ لَهُمْ ۗۗ اِنَّ كَيْدِىْ مَتِيْنٌ

And I will give respite
وَأُمْلِى
اور میں مہلت دے رہا ہوں ان کو۔ میں ڈھیل دے رہا ہوں
to them
لَهُمْۚ
ان کو
Indeed
إِنَّ
بیشک
My plan
كَيْدِى
میری چال
(is) firm
مَتِينٌ
بہت پکی ہے۔ مضبوط ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہے

English Sahih:

And I will give them time. Indeed, My plan is firm.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور میں انہیں مہلت دوں گا بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

میں ان کو مہلت دیتا ہوں بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے (١)

١٨٣۔١ یہ وہی استدراج و امہال ہے جو بطور امتحان اللہ تعالٰی افراد اور قوموں کو دیتا ہے۔ پھر جب اس کی مشیت مواخذہ کرنے کی ہوتی ہے تو کوئی اسے بچانے پر قادر نہیں ہو سکتا، کیونکہ اس کی تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر (بڑی) مضبوط ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان کو مہلت دیتا ہوں بےشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور میں انہیں ڈھیل دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم تو انہیں ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر بہت مستحکم ہوتی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور میں انہیں مہلت دے رہا ہوں، بیشک میری گرفت بڑی مضبوط ہے،