Skip to main content

وَقَاسَمَهُمَاۤ اِنِّىْ لَـكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِيْنَۙ

And he swore (to) both of them
وَقَاسَمَهُمَآ
اور اس نے قسمیں کھائیں ان دونوں سے
"Indeed I am
إِنِّى
بیشک میں
to both of you
لَكُمَا
تم دونوں کے لئے
among
لَمِنَ
البتہ سے
the sincere advisers"
ٱلنَّٰصِحِينَ
خیر خواہوں میں (سے) ہوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا سچا خیر خواہ ہوں

English Sahih:

And he swore [by Allah] to them, "Indeed, I am to you from among the sincere advisors."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا سچا خیر خواہ ہوں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان سے قسم کھائی کہ میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں،

احمد علی Ahmed Ali

اور ان کے روبرو قسم کھائی کہ البتہ میں تمہارا خیرا خواہ ہوں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ان دونوں کے رو برو قسم کھا لی کہ یقین جانیے میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں (١)۔

٢١۔١ جنت کی جو نعمتیں اور آسائشیں حضرت آدم علیہ السلام و حوا کو حاصل تھیں، اس کے حوالے سے شیطان نے دونوں کو بہلایا اور یہ جھوٹ بولا کہ اللہ تمہیں ہمیشہ جنت میں رکھنا نہیں چاہتا، اس لئے اس درخت کا پھل کھانے سے منع فرمایا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ہی یہ ہے جو اسے کھا لیتا ہے، وہ فرشتہ بن جاتا ہے یا دائمی زندگی اسے حاصل ہو جاتی ہے۔ پھر قسم کھا کر اپنا خیر خواہ ہونا بھی ظاہر کیا، جس سے حضرت آدم علیہ السلام و حوا متاثر ہوگئے اس لئے اللہ والے اللہ کے نام پر آسانی سے دھوکا کھا جاتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ان سے قسم کھا کر کہا میں تو تمہارا خیر خواہ ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ان دونوں کے روبرو قسم کھالی کہ یقین جانیئے میں تم دونوں کا خیر خواه ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اس نے دونوں سے قسم کھائی کہ میں تمہارے سچے خیرخواہوں میں سے ہوں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور دونوں سے قسم کھائی کہ میں تمہیں نصیحت کرنے والوں میں ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان دونوں سے قَسم کھا کر کہا کہ بیشک میں تمہارے خیرخواہوں میں سے ہوں،