Skip to main content

وَلَا تُفْسِدُوْا فِى الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا وَادْعُوْهُ خَوْفًا وَّطَمَعًا ۗ اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِيْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِيْنَ

And (do) not
وَلَا
اور نہ
cause corruption
تُفْسِدُوا۟
تم فساد کرو
in
فِى
میں
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین
after
بَعْدَ
کے بعد
its reformation
إِصْلَٰحِهَا
اس کی اصلاح (کے بعد)
And call Him
وَٱدْعُوهُ
اور پکارو اس کو
(in) fear
خَوْفًا
خوف کے ساتھ
and hope
وَطَمَعًاۚ
اور امید کے ساتھ
Indeed
إِنَّ
بیشک
(the) Mercy
رَحْمَتَ
رحمت
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
(is) near
قَرِيبٌ
قریب ہے
for
مِّنَ
کے
the good-doers
ٱلْمُحْسِنِينَ
احسان کرنے والوں کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ، یقیناً اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے

English Sahih:

And cause not corruption upon the earth after its reformation. And invoke Him in fear and aspiration. Indeed, the mercy of Allah is near to the doers of good.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ، یقیناً اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور زمین میں فساد نہ پھیلاؤ اس کے سنورنے کے بعد اور اس سے دعا کرو ڈرتے اور طمع کرتے، بیشک اللہ کی رحمت نیکوں سے قریب ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد مت کرو اور اسے ڈر اور طمع سے پکارو بے شک اللهکی رحمت نیکو کاروں سے قریب ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کر دی گئی ہے فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے بیشک اللہ تعالٰی کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے (١)۔

٥٦۔١ ان آیات میں چار چیزوں کی تلقین کی گئی ہے ١۔ اللہ تعالٰی سے آہ زاری اور خفیہ طریقے سے دعا کی جائے، جس طرح کہ حدیث میں آتا ہے ' لوگو! اپنے نفس کے ساتھ نرمی کرو (یعنی آواز پست رکھو) تم جس کو پکار رہے ہو، وہ بہرا نہ غائب، وہ تمہاری دعائیں سننے والا اور قریب ہے (صحیح بخاری)۲۔ دعا میں زیادتی نہ کی جائے یعنی اپنی حیثیت اور مرتبے سے بڑھ کر دعا نہ کی جائے۔ ۳۔ اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلایا جائے یعنی اللہ کی نافرمانیاں کر کے فساد پھیلانے میں حصہ نہ لیا جائے۔ ٤۔ اس کے عذاب کا ڈر بھی دل میں ہو اور اس کی رحمت کی امید بھی ہو۔ اس طریقے سے دعا کرنے والے محسنین ہیں۔ یقینا اللہ کی رحمت ان کے قریب ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ملک میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہوئے اور امید رکھ کر دعائیں مانگتے رہنا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں سے قریب ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور دنیا میں اس کے بعد کہ اس کی درستی کردی گئی ہے، فساد مت پھیلاؤ اور تم اللہ کی عبادت کرو اس سے ڈرتے ہوئے اور امیدوار رہتے ہوئے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت نیک کام کرنے والوں کے نزدیک ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد برپا نہ کرو۔ اور خدا سے خوف اور امید کے ساتھ دعا کرو۔ بے شک اللہ کی رحمت نیکوکاروں سے قریب ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خبردار زمین میں اصلاح کے بعد فساد نہ پیدا کرنا اور خدا سے ڈرتے ڈرتے اور امیدوار بن کر دعا کرو کہ اس کی رحمت صاحبان هحسن هعمل سے قریب تر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور زمین میں اس کے سنور جانے (یعنی ملک کا ماحولِ حیات درست ہو جانے) کے بعد فساد انگیزی نہ کرو اور (اس کے عذاب سے) ڈرتے ہوئے اور (اس کی رحمت کی) امید رکھتے ہوئے اس سے دعا کرتے رہا کرو، بیشک اﷲ کی رحمت احسان شعار لوگوں (یعنی نیکوکاروں) کے قریب ہوتی ہے،