Skip to main content

كَلَّا ۗ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا يَعْلَمُوْنَ

By no means!
كَلَّآۖ
ہرگز نہیں
Indeed We
إِنَّا
بیشک ہم نے
[We] have created them
خَلَقْنَٰهُم
، پیدا کیا ہم نے ان کو
from what
مِّمَّا
اس سے جو
they know
يَعْلَمُونَ
وہ جانتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں

English Sahih:

No! Indeed, We have created them from that which they know.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

ہرگز نہیں بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ بھی جانتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(ایسا) ہرگز نہ ہوگا ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں (١)

٣٩۔١ایسا کیسا ممکن ہے کہ مومن اور کافر دونوں جنت میں جائیں رسول کو ماننے والے اور اس کی تکذیب کرنے والے دونوں کو اخروی نعمتیں ملیں ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ یعنی (حقیر قطرے) سے۔ جب یہ بات ہے تو کیا تکبر اس انسان کو زیب دیتا ہے؟ جس تکبر کی وجہ سے ہی یہ اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب بھی کرتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(ایسا) ہرگز نہ ہوگا۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہرگز نہیں! ہم نے انہیں اس چیز (مادہ) سے پیدا کیا ہے جسے وہ خود جانتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہرگز نہیں انہیں تو معلوم ہے کہ ہم نے انہیں کس چیز سے پیدا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہرگز نہیں، بے شک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ (بھی) جانتے ہیں،