Skip to main content

وَّيُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِيْنَ وَيَجْعَلْ لَّـكُمْ جَنّٰتٍ وَّيَجْعَلْ لَّـكُمْ اَنْهٰرًا ۗ

And provide you
وَيُمْدِدْكُم
اور مدد کرے گا تمہاری
with wealth
بِأَمْوَٰلٍ
ساتھ مالوں کے
and children
وَبَنِينَ
اور بیٹوں کے
and make
وَيَجْعَل
اور بنائے گا
for you
لَّكُمْ
تمہارے لیے
gardens
جَنَّٰتٍ
باغات
and make
وَيَجْعَل
اور بنائے گا
for you
لَّكُمْ
تمہارے لیے
rivers
أَنْهَٰرًا
نہریں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا

English Sahih:

And give you increase in wealth and children and provide for you gardens and provide for you rivers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا

احمد علی Ahmed Ali

اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنا دے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا۔ (۱)

۱۲۔۱یعنی ایمان و اطاعت سے تمہیں اخروی نعمتیں ملیں گی بلکہ دنیاوی مال ودولت اور بیٹوں کی کثرت سے بھی نوازے جاؤ گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہیں باغ عطا کرے گا اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اوﻻد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور مال و اولاد سے تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات پیدا کرے گا اور تمہارے لئے نہریں قرار دے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اموال و اولاد کے ذریعہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے باغات اور نہریں قرار دے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور تمہاری مدد اَموال اور اولاد کے ذریعے فرمائے گا اور تمہارے لئے باغات اُگائے گا اور تمہارے لئے نہریں جاری کر دے گا،