Skip to main content

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّىْ وَلَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا

Say
قُلْ
کہہ دیجیے
"Only
إِنَّمَآ
بیشک
I call upon
أَدْعُوا۟
میں پکارتا ہوں
my Lord
رَبِّى
اپنے رب کو
and not
وَلَآ
اور نہیں
I associate
أُشْرِكُ
میں شریک ٹھہراتا
with Him
بِهِۦٓ
ساتھ اس کے
anyone"
أَحَدًا
کسی ایک کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا"

English Sahih:

Say, [O Muhammad], "I only invoke my Lord and do not associate with Him anyone."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا،

احمد علی Ahmed Ali

کہہ دو میں تو اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کوبھی شریک نہیں کرتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔ (۱)

۲۰۔۱یعنی جب سب آپ کی عداوت پر اتر آئے ہیں تو آپ کہہ دو کہ میں تو صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اسی سے پناہ طلب کرتا ہوں اور اسی پر بھروسہ کرتا ہوں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

آپ(ص) کہئے! کہ میں تو صرف اپنے پروردگار کو پکارتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پیغمبرآپ کہہ دیجئے کہ میں صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا ہوں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں کہ میں تو صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا،