وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوْلُ سَفِيْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"
English Sahih:
And that our foolish one [i.e., Iblees] has been saying about Allah an excessive transgression.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور یہ کہ ہم میں کا بے وقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھا
احمد علی Ahmed Ali
اور ہم میں سے بعض بے وقوف ہیں جو الله پر جھوٹی باتیں بنایا کرتے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور یہ کہ ہم میں ایک بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا (١)
٤۔١ (ہمارے بےوقوف) سے بعض نے شیطان مراد لیا ہے اور بعض نے ان کے ساتھی جن اور بعض نے بطور جنس؛ یعنی ہر وہ شخص جو یہ گمان باطل رکھتا ہے کہ اللہ کی اولاد ہے۔ شَطَطًا کے کئ معنی کئے گئے ہیں، ظلم، جھوٹ، باطل، کفر میں مبالغہ وغیرہ۔ مقصد، راہ اعتدال سے دوری اور حد سے تجاوز ہے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ بات کہ اللہ کی اولاد ہے ان بےوقوفوں کی بات ہے جو راہ اعتدال سے دور، حد متجاوز اور کاذب و افترا پرداز ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ ہم میں کا بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور یہ کہ ہمارے بےوقوف لوگ خدا کے بارے میں خلافِ حق (ناروا) باتیں کرتے رہتے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہمارے بیوقوف لوگ طرح طرح کی بے ربط باتیں کررہے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور یہ کہ ہم میں سے کوئی اَحمق ہی اللہ کے بارے میں حق سے دور حد سے گزری ہوئی باتیں کہا کرتا تھا،