Skip to main content

وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۙ

And that we
وَأَنَّا
اور بیشک ہم نے
thought
ظَنَنَّآ
گمان کیا ہم نے
that
أَن
کہ
never
لَّن
ہرگز نہیں
will say
تَقُولَ
کہیں گے
the men
ٱلْإِنسُ
انسان
and the jinn
وَٱلْجِنُّ
اور جن
against
عَلَى
پر
Allah
ٱللَّهِ
اللہ
any lie
كَذِبًا
جھوٹ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے"

English Sahih:

And we had thought that mankind and the jinn would never speak about Allah a lie.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز آدمی اور جِن اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور ہمیں خیال تھا کہ انسان اور جن الله پر ہرگز چھوٹ نہ بولیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں (١)

٥۔١ اسی لئے ہم اس کی تصدیق کرتے رہے اور اللہ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھے رہے۔ حتٰی کہ ہم نے قرآن سنا تو پھر ہم پر اس عقیدے کا باطل ہونا واضع ہوا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسانوں اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہ کہ ہمارا خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کے بارے میں ہرگز جھوٹی بات نہیں کہیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہمارا خیال تو یہی تھا کہ انسان اور جناّت خدا کے خلاف جھوٹ نہ بولیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ کہ ہم گمان کرتے تھے کہ انسان اور جنّ اللہ کے بارے میں ہر گز جھوٹ نہیں بولیں گے،