اور بیہودہ مشاغل والوں کے ساتھ (مل کر) ہم بھی بیہودہ مشغلوں میں پڑے رہتے تھے،
English Sahih:
And we used to enter into vain discourse with those who engaged [in it],
1 Abul A'ala Maududi
اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے
2 Ahmed Raza Khan
اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے،
3 Ahmed Ali
اور ہم بکواس کرنے والوں کے ساتھ بکواس کیاکرتے تھے
4 Ahsanul Bayan
اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے (١)
٤٥۔١ یعنی کج بحثی اور گمراہی کی حمایت میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے
6 Muhammad Junagarhi
اور ہم بحﺚ کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور بےہودہ باتیں کرنے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی بےہودہ کام کرتے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لوگوں کے بفِے کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے
9 Tafsir Jalalayn
اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَکُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَایِٕضِیْنَ﴾ ” اور ہم (باطل میں) مشغول ہونے والوں کے ساتھ مشغول ہوتے تھے۔“ یعنی ہم باطل میں پڑے ہوئے تھے اور باطل کے ذریعے سے حق کے خلاف جھگڑتے تھے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur jo log beyhooda baaton mein ghustay , hum bhi unn kay sath ghuss jaya kertay thay ,